اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ناولٹی پل پر فائرنگ، ن لیگی اور تحرک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کا نام اصغر علی تھا، جس کی عمر تیئس سال تھی، تصادم کے دوران اصغر کو پیٹ میں گولی لگی، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ مقتول کا تعلق تحریک انصاف سے تھا۔
دوسری جانب شہر میں جگہ جگہ پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور دھرنے جاری ہیں، فیصل آباد میں پی ٹی آئی حامی وکلاء کی جانب سے بھی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، وکلا کی جانب سے آج کی کارروائیوں اور عدالت کا بائیکاٹ کیا گیا۔ شہر میں متعدد مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
.......
/169